لاہور( خصوصی رپورٹر) روٹری انٹر نیشنل پاکستان ڈسٹرکٹ 3272 کے نئے گورنر کی حیثیت سے ساجد پرویز بھٹی نے عہدہ سنبھال لیا ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کا اہتمام روٹری کلب لاہور شالیمار نے کیا تھا جس سے ساجد پرویز بھٹی سبکدوش ہونے والے روٹری گورنر ڈاکٹر منصور الحق ، مائیکل میک گودن ، خالد اللہ خان اور عرفان چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔ ساجد پرویز بھٹی نے کہا کہ روٹری کے زیر اہتمام فروغ تعلیم کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں یکم جولائی سے سال بھر تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے اور عوام کو تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جائیں گی ۔