شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر حاجی نعیم حسین چٹھہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا دور بے شمار قومی سطح پر کمزوریوں خامیوں اور بد عنوانیوں کا باعث بنا ان کی مفاہمانہ پالیسی قومی مفادات پر کاری قرب کا موجب ثابت ہوئی کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ کرنے کی گارنٹی قائد اعظمؒ کا دوقومی نظریہ کو پش پست دال کر باچا خانی فلسفہ کی ترویج کشمیر کاز کو سردخانہ میں ڈال دینا پاکستان کے وسائل کو لوٹ گھسوٹ رشوت اور بد عنوانیوں کے ریکارڈ توڑ کارنامے اور ہر سطح پر اختیارات اقدار کی بندر بانٹ صرف اپنے ذاتی اقدار کی طوالت کے منصوبہ کا حصہ تھا جس سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔