پوزیشن ہولڈرطالبعلم برطانیہ کے دو ہفتے کے مطالعاتی دورے کے بعد سویڈن پہنچ گئے

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات برطانیہ کے دو ہفتے کے مطالعاتی دورے کے بعد سویڈن پہنچ گئے ہیں-سویڈن میں پوزیشن ہولڈرز کے وفدنے یونیورسٹی آف رولنسکا سٹاک ہوم کا دورہ کیا-یونیورسٹی کی ڈپٹی وائس چانسلر مس ماریہ گرازیہ نے پاکستانی طلبا و طالبات کوخوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی-انہوں نے بتایا کہ کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو دنیا کا سب سے بہترین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اوراس انسٹی ٹیوٹ میں 22شعبے اور 800ریسرچ یونٹس موجود ہیں-ڈپٹی وائس چانسلر ماریہ گرازیہ نے اس موقع پر پاکستانی طالبعلموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو یورپ کے تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دوروں پر بھجوانا وزیراعلی محمد شہباز شریف کا انقلابی قدم ہے-

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...