گلگت بلتستان میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا، حافظ حفیظ الرحمن، خواجہ محمود احمد

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر خواجہ محمود احمد، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اپنے وفد سمیت لاہور واپس پہنچ گئے، خواجہ محمود احمد نے نوائے وقت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مسلم لیگ ن ورکرز آرگنائزیشن کی دعوت پر لاہور میں عید ملن پارٹی میں شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جنت نظریہ علاقہ ہے، جو سیاحت کے لئے بہت موزوں ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں کے سیاحوں کے لئے گلگت بلتستان میں زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...