اسرائیل نے ایک اور فلوٹیلا روک دیا

Jul 01, 2015

اداریہ

اسرائیلی فوج نے محصورین غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانیوالا یورپی فریڈم فلوٹیلا iii اپنے قبضے میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ نو سال سے غزہ کی پٹی کی بحری ،بری اور فضائی ناکا بندی کررکھی ہے اور وہاں بری اور بحری راستے سے کوئی بھی امدادی سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔مئی 2010ء میںترکی کی جانب سے بھیجے گئے امدادی قافلے پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا تھا جسکے نتیجے میں دس ترک کارکنان جاں بحق ہوگئے تھے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے جبر کے شکار فلسطینیوں خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کو مصیبت میں دیکھ کر ان کی مدد کرنا چاہتی ہیں یہ ستم بالائے ستم ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کو محصور کر رکھا۔ ان کی زندگی کو بنیادی سہولتوں اور انسانی حقوق سے محروم کیا ہوا ہے اور انکو ادویات تک بھی نہیں پہنچنے دیتا۔ عالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے۔ او آئی سی کو خصوصی طور پر یہ معاملہ اقوام متحدہ میں پوری طاقت سے اٹھانا چاہیے۔

مزیدخبریں