پی ایچ ایف کا کوئی آفیشل بیرونی دوروں پر ڈیلی الاؤنس نہیں لے رہا : اختر رسول

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی آفیشل بیرونی دوروں پر ڈیلی الاؤنس نہیں لے رہا جب کھلاڑیوں کو صرف 20 ڈالر یومیہ مل رہا ہے تو ہم کیسے ڈیلی الاؤنس لے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول نے بیلجیئم سے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران پی ایچ ایف کے عہدیدار 200 یا اس سے زائد ڈالر ڈیلی الاؤنس لے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو ہم ہر بیرون ملک دورے پر 150 ڈالر ڈیلی الاؤنس دیتے ہیں رواں ایونٹ کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ نے تعاون کیا ہے کھلاڑیوں کے معاوضے کو بڑھانے کے لئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے سیکرٹری اعجاز چودھری سے بات چیت جاری ہے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ ہمیں الزامات لگانے کا طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا۔پاکستان ٹیم سے کوالیفائنگ راونڈ میں کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ایسے اہم موقعہ پر منفی باتوں سے کھلاڑیوں کے اعتماد پر برا اثر پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...