ورلڈ ہاکی لیگ‘ پاکستان انگلینڈ آج کوارٹر فائنل میں مدمقابل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں مد مقابل ہونگی۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران نے بیلجیئم نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے لئے اس میچ کی بڑ یاہمیت ہے جس کو جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ کوچز کی جانب سے ٹورنامنٹ کی مکمل پلاننگ کر رکھی ہے جس کے مطابق تمام کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔ انڈیا اور فرانس کے خلاف میچز میں قومی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کیا۔ قسمت نے ساتھ نہیں دیا ورنہ جیت پاکستان کا مقدر بنتی۔ ایم عمران کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے اس کے خلاف جیت کے لئے تمام کھلاڑی کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اس بات کا احساس بھی ہے کہ اگلے سال ہونے والے اولمپکس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ہمیں اس ٹورنامنٹ میں اچھی پوزیشن حاصل کرنا ضروری ہے۔ پاکستان ٹیم کے کوچ دانش کلیم نے بھی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے لئے تمام کھلاڑی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے انشااﷲ جیت پاکستان کے حصے میں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے پول میچز میں حریف ٹیموں کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ تاہم اس کے مقابلے میں پاکستان ٹیم کا پول سخت تھا ورنہ ہماری ٹیم کی بھی پوزیشن میچز میں ایسی ہی ہوتی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پول میچ میں پہلا میچ پولینڈ کے خلاف دو ایک سے اپنے نام کیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اسے چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انڈیا اور فرانس کے خلاف کھیلے جانے والے دونوں میچ دو دو گول سے برابر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...