لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ اتوار کی رات کو فیروز والہ میں مارے گئے دہشتگرد مال روڈ پرآئی بی ہیڈ کوارٹر کونشانہ بنانا چاہتے تھے،القاعدہ اور ان کے ممبران منصوبے کی پلاننگ میں شامل تھے، کامیاب آپریشن پرپولیس، سیکیورٹی اداروں کومبارکباد دیتا ہوں،انہوں نے بتایا کہ تین دہشت گرد وانا سےسوارہوئےاورلاہورپہنچے،،دہشتگردوں نےآپریشن کے دوران پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر گھر کےاندرسےحملہ کیا،دہشت گردوں کی فائرنگ سےایک جوان بھی زخمی ہوا،،انہوں نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سےچارخودکش جیکٹس،چارکلاشنکوف اورراکٹ لانچر بھی برآمد ہوئےہیں۔