سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،بدھ کے روز ملک بھر میں ایک سو پچاس روپے کی کمی کے ساتھ فی تولہ سونا پینتالیس ہزار پانچ سو روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا ایک سو اٹھائیس روپے کی کمی کے ساتھ انتالیس ہزار روپے کا ہوگیا، دوسری جانب عالمی منڈی میں دو ڈالر کی کمی کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار ایک سو بہتر ڈالر کا ہوگیا،چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی اوردس روپے کی کمی کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت چھے سو تیس روپے ہوگئی-
سونے کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری;مزید150روپے سستا،فی تولہ قیمت 45ہزار5سوہوگئی
Jul 01, 2015 | 18:00