مدینہ منورہ (صباح نیوز) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اہلخانہ کے ہمراہ مسجد نبوی میں باب جبرائیل اور قدمین شریف پر حاضری دی، دعا کی اور نوافل ادا کئے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔ انہوں نے مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کئے جن میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
رضا ربانی