قصور: کرنٹ لگنے سے ماں بیٹا پتوکی میں لیسکو کا لائن مین جاں بحق

Jul 01, 2016

قصور+پتو کی( نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار) کرنٹ لگنے کے واقعات میں ماں بیٹا اور لیسکو لائن مین جاں بحق ہو گئے قصور کے سرحدی گائوں کجیاں والا میں 32سالہ غلام فاطمہ اپنے گھر کا فرش پانی سے دھو رہی تھی فرش پر رکھے ہوئے ٹیبل فین شارٹ ہونے کی وجہ سے فرش میں کرنٹ آ گیا ، جس سے غلام فاطمہ اور اسکا دو سالہ بیٹا زین علی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔پتو کی میں لیسکو لائن مین صابر دوران ڈیوٹی مدینہ کالونی میں ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہوئے11KVسے چھونے سے جھلس گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہسپتال پتو کی منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، اس کے آبائی گائوں کھریپڑ شریف میں دفن کیا گیا۔

مزیدخبریں