نئی دہلی (نیٹ نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے بھارت کی دعویداری کسی ایک ملک کے اعتراض کی وجہ سے رد نہیں کی جا سکتی۔ امریکہ کے سیاسی امور کے نائب وزیر تھامس شینن نے کہا ہے کہ امریکہ این ایس جی میں بھارت کی رکنیت کے لیے اپنی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ ان کے بیان کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی لیڈر نے کہا کہ اب دونوں ممالک کو مل کر اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ سیول میں جو کمی رہ گئی تھیں اگلی بار ان خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی رکنیت یقینی ہو سکے۔ جنوبی چین کے سمندر میں چین جو کر رہا ہے، وہ پاگل پن ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت بحرِ ہند میں ایک اہم کردار نبھائے۔ انھوں نے کہا کہ ابھرتے چین کو کنٹرول کرنا بڑا چیلنج ہے۔ بحرِ ہند میں بھارت کی وسیع اور مضبوط موجودگی کے لیے امریکہ اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی رکنیت کیلئے امریکہ سرگرم ہے۔