کراچی: نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت‘رینجرز کی درخواست مسترد

کراچی(نوائے وقت نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کے بیرون ملک جانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وسیم اختر عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ عدالت میں رینجرز وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ وسیم اختر بیرون ملک جارہے ہیں۔ وسیم اختر ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔رینجرز وکیل کا کہنا تھا کہ وسیم اختر نامزد میئر ہیں جیل سے بیٹھ کر بھی کراچی کو چلائیں گے۔ جس پر ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میری فیملی یہاں ہے بھاگنے والا نہیں ہوں۔ اگر مجھے بھاگنا ہوتا تو میں عدالت اجازت لینے کیوں آتا۔ انہوں نے کہا کہ میں عدالت کا احترام کرتا ہوں۔ میں نامزد میئر اور منتخب یوسی چیئرمین ہوں تو بھاگنے کا الزام سراسر غلط ہے۔ تاہم عدالت نے رینجرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وسیم اختر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...