کراچی (وقائع نگار) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی جو خدمت کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ہمیں آج بھی ان کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کراچی میں ایدھی ہوم کھارادر کا دورہ کیا اور ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔ اس دوران چیف جسٹس نے عبدالستار ایدھی بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی سے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی جو خدمت کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی پاکستان کو آج بھی ایدھی کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی عبدالستار ایدھی کو جلد صحت یاب کرے تاکہ وہ دوبارہ لوگوں کی خدمت کریں۔ واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔
پاکستان کو ایدھی کی ضرورت ہے اللہ انہیں صحت دے: چیف جسٹس انور ظہیر
Jul 01, 2016