شاد باغ: سالگرہ کی تقریب میں زہریلا شوارما کھانے سے 30 افراد کی حالت غیر

لاہور ( نامہ نگار) لاہور کے علاقہ شادباغ میں سالگرہ کی تقریب میں زہریلا شوارما کھانے سے 30افراد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے دکان مالک اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق عثمان گنج کے رہائشی شاہد بٹ نامی شخص نے اپنے بھتیجے شفیق کی سالگرہ کیلئے چوک ناخدا میں واقع شاپ سے شوارمے خریدے تھے جنہیں کھانے کے بعد سالگرہ کی تقریب میں شریک 30خواتین، بچے اور مردوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سمیت مقامی نجی ہسپتاتوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ شاد باغ پولیس نے شاہد بٹ کی درخواست پر دکان مالک اور اسکے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوارمے سے متاثرہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...