لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائزر گروپ کے لئے صرف بھارت کی حمایت کر کے امریکہ خطے میں عدم توازان پیدا کرنا چاہتا ہے۔ چین سمیت 10 سے زیادہ ممالک نے بھارتی کوشش ناکام بنا کر ا من کا ساتھ دیا ہے۔ بھارت کا جنگی جنون ایک ارب سے زائد انسانوں کیلئے براہ راست دنیا کے امن کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ مودی حکومت نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کردیا ہے۔