پوزیشن ہولڈرز بیرونی دوروں میں عالمی ثقافت سے روشناس ہو رہے ہیں: ذکیہ شاہنواز

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کے پوزیشن ہولڈرز غیر ملکی مطالعاتی دوروں سے بین الا قوامی سطح پر مختلف ممالک کے کلچر ، روایات سائنسی و تحقیقی ترقی سے روشناس ہورہے ہیں انہیں وہاں کی تاریخی تعمیرات دکھائی جارہی ہیں نیز عصر حاضر کی ایجادات اور دریافت سے متعا رف کروایا جارہا ہے ۔ دنیا کی بہترین یو نیورسٹیوں کی فیکلٹی سے تحقیقی لیکچر ز کا انتظام بھی کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز صوبائی وزیر نے ایک محکمانہ اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن