مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پاکستان ، بھارت تعلقات مضبوط نہیں ہو سکتے: ایاز صادق

لاہور (این این آئی ) قائمقام صدر مملکت و اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس پر کسی قسم کے دبائو میں نہیں ، ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے اور حکومت تمام مسائل کو پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کرنا چاہتی ہے ،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اداروں کو مضبوط کرنا چاہئے، پارلیمانی امور سے متعلق کورسز پڑھائے جانے چاہئیں جس کیلئے نیا سٹا ف بھرتی کیاجائے،مسئلہ کشمیرحل ہونے تک پاکستان بھارت تعلقات مضبوط نہیں ہو سکتے لیکن کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...