لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل نے بیرون ممالک سے پڑھ کر آنے والے طلبہ و طا لبا ت کیلئے این ای بی کے سٹیپ ون کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ امتحان شہید ذولفقارعلی بھٹو میڈیکل یو نیو رسٹی کے زیر اہتمام ہوا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق اس امتحان سٹیپ ون میں 2120بچوں نے شرکت کی۔ جو پی ایم دی سی کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد تھی۔