لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج جمعتہ الوداع پر کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔ علماء اہلسنّت ’’امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل ‘‘ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ استبول دھماکے امت مسلمہ میں انتشار پھیلانے کی سازش کا حصہ ہے۔