سرائے مغل: خاوند سے جھگڑا، بیوی 2بیٹیوں سمیت نہر میں کود گئی ، ایک جاں بحق

Jul 01, 2016

سرائے مغل+سیالکوٹ+پیر محل( نامہ نگار) خاوند کیساتھ جھگڑوں سے دلبرداشتہ بیوی نے دو بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، ایک بیٹی ڈوب کر جاں بحق ماں اور دوسری بیٹی کو بچا لیا گیا، جبکہ سیالکوٹ اور پیر محل میں مطلقہ خاتون سمیت3افراد نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ہلہ کی رہائشی سمیرا بی بی کی شادی نواحی گاﺅں کچہ پکا کے شہزاد سے ہوئی تھی گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔گذشتہ روز اپنے خاوند سے لڑ جھگڑ کر بچوں سمیت اپنے ماں باپ کے گھر ہلہ آ گئی ۔جہاں اسکے ماں باپ نے اسے اپنے خاوند کے گھر واپس جانے کا کہا تو دلبرداشتہ سمیرا نے اپنی تین سالہ بچی عائشہ اور ایک سالہ بچی مدیحہ کو گود میں اُٹھایا اور ہلہ کے قریب سے گزرنے والی بڑی نہر میں چھلانگ لگا دی ۔جہاں پر قریب کھڑے لوگوں نے سمیرا اور تین سالہ عائشہ کو بچا لیا ۔جبکہ ایک سالہ مدیحہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔تلاش کے باوجود اسکی لاش نہیں ملی ۔دوسرے واقعہ میں نواحی گاﺅں لکھو دیڑ کی رہائشی پچیس سالہ فوزیہ بی بی نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے جناح ہسپتال لاہور لے جایا گیا مگر وہ جاں بحق نہ ہو سکیعلاوہ ازیں سیالکوٹ میں اگوکی کے محلہ لوہاراں میں فوزیہ کو شادی کے بعد اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی اور وہ اپنے بھائی اور بھاوج کے ساتھ رہتی تھی ،بتایا گیا ہے کہ فوزیہ بی بی چند روز سے چپ چپ تھی گزشتہ روز اس نے پستول سے خود گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پیرمحل کے گاﺅں 325گ ب اضافی آبادی کے عامر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ گاﺅں 756گ ب کے ظفرمی¶ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر جڑواں نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔امدادی ٹیمیں کوشش کے باوجود متوفی کی نعش کو تلاش نہیں کر سکیں۔
خود کشی

مزیدخبریں