60 عسکریت پسند کنٹرول لائن عبور کر کے کشمیر میں داخل ہو گئے :بھارتی خفیہ ادارے کا دعوی

سرینگر (آن لائن) بھارتی خفیہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 60 کے قریب عسکریت پسند سرحد عبور کر کے اس طرف آنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پانپور طرز پر ایک اور حملہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر بجبہاڑہ سے لے کر پانپور تک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ خفیہ ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر میں سرگرم لشکر کمانڈر اور اس کے دس ساتھی ایک اور حملہ کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا نئی دہلی میں خفیہ اداروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریاست خاص کر وادی کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ پچھلے کئی مہینوں سے 60 عسکریت پسند دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ادارے نے مرکزی حکومت کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پانپور طرز پر ایک اور حملہ کر سکتے ہیں۔
بھارتی خفیہ ادارے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...