عمران فاروق کیس: پراسیکیوٹر کی تقرری نہ ہونے پر عدالت برہم

کراچی (نوائے وقت نیوز ) عمران فاروق قتل کیس میں پراسیکیوٹر کی عدم تقرری پر عدالت برہم ، ایف آئی اے کی طرف سے چوبیس گھنٹہ میں نوٹیفکیشن ہونے کی یقین دہانی ،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج کوثر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے تاحال ایف آئی اے پراسیکیوٹر تعینات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے نے اس کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے ۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر چوبیس گھنٹے میں مقرر ہو جائے گا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ۔
عمران فاروق کیس

ای پیپر دی نیشن