نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ نے افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کے پاکستانی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے‘ تاہم کہا ہے کہ ان کی واپسی عالمی قوانین کے تحت ہونی چاہئے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دچارس نے بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق قوانین کے تحت مہاجرین کو زبردستی جانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی واپسی محفوظ اور باوقار طورپر ہونی چاہئے۔
اقوام متحدہ