بھکر: پسند کی شادی پر نوجوان کو ڈنڈے مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

Jul 01, 2016

بھکر (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو رشتہ داروں نے ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعات کے مطابق خان سر کے رہائشی نوجوان تصور ولد اللہ یار نے 25 روز قبل خان سر کی رہائشی آمنہ بی بی کو گھر سے بھگا کر پسند کی شادی کی تھی جس کا آمنہ بی بی کے رشتہ داروں کو رنج تھا گذشتہ روز تصور اپنے سسرال میں بیٹھا ہوا تھا کہ آس پاس کے گھروں میں رہائش پذیر رشتہ داروں نے اشتعال میں آکر اسے ڈنڈوں سے مارا جس سے تصور موقع پر دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
نوجوان قتل

مزیدخبریں