مقامی ساختہ تارپیڈو بھارتی بحریہ کے حوالے کردی گئی

Jul 01, 2016

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی بحریہ کو مقامی طور پر تیار کردہ آبدوز شکن تارپیڈو سے لیس کر دیا گیا۔بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھارتی بحریہ کو اپنے ملک میں تیار کردہ آبدوزشکن تارپیڈو وروناسٹر سونپ دیا۔ یہ تارپیڈو سمندر کی گہرائی میں بھی آبدوزوں کو تباہ کر سکے گا۔
وروناسٹر تارپیڈو بنانے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھارت، جدید اور آبدوز شکن بھاری تارپیڈو بنانے والے دنیا کے چند ملکوں میں شامل ہو گیا۔
تارپیڈو

مزیدخبریں