نادرہ نے ساڑھے 10 کروڑ رجسٹر ڈ شناختی کارڈز کی ازسرنو تصدیق کا عمل شروع کردیا

 نادرا کی طرف سے ملک بھر میں شناختی کارڈز کی از سرنو تصدیق کا عمل شروع ہو گیاہے، تصدیق کےلئے تین نکاتی اصولوں کو مد نظر رکھا جائے گا۔ ساڑھے دس کروڑ رجسٹرڈ عوام کے شناختی کارڈز کی ازسر نو تصدیق کا عمل شروع ہو گیا، سب سے پہلے جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کو 31 اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے، اس دوران جن افراد نے تسلیم کرلیا کہ انہوں نے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ بنوائے انہیں مہاجر تسلیم کرلیا جائے گا۔ 31 اگست کے بعد جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ پکڑے گئے غیر ملکیوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔ شناختی کارڈز کی ازسرنو تصدیق کے لیے عوام سے موبائل فون پیغامات کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا۔ نادرا کی طرف سے شہریوں کو اپنے موبائل نمبر سے فون نمبر 8008 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ارسال کرنے کو کہا گیا ہے، اس فون نمبر پر شناختی کارڈ رکھنے والے نادرا کے پاس درج اپنے خاندان کے بارے میں جان سکیں گے۔ اگر نادرا ریکارڈ میں متعلقہ خاندان میں کوئی غیر شخص شامل ہے تو 8008سے پیغام کے جواب میں 1لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ ز کے حامل افراد کو پکڑوانے والوں کے لیے دس ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن