فلوریڈ (سپورٹس ڈےسک ) ایک عرصے تک ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والی امریکی اسٹار وینس ولیمز کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔نو جون کو فلوریڈا میں پیش آنے والے حادثے میں سابقہ ومبلڈن چیمپیئن کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس حادثے کے نتیجے میں ایک 78 سالہ شخص زخمی ہوا کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔پولیس کا ماننا ہے کہ حادثے میں غلطی ٹینس اسٹار کی تھی لیکن وینس کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک ٹریفک حادثہ ہے۔ہلاک ہونے والا شخص اپنی بیوی کے ہمراہ سفر کر رہا تھا کہ وینس ولیمز کی گاڑی اچانک ایک موڑ پر ان کے سامنے آ گئی۔ایک شخص کی ہلاکت کے باوجود وینس ولیمز کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کا امکان نہیں۔
امرےکی ٹےنس سٹاروینس ولیمز کی گاڑیکی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
Jul 01, 2017