راولپنڈی (نیوز ڈیسک) فضل ٹاو¿ن فیز ٹو چکلالہ میں کربلا کا منظر، مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، واٹر سپلائی سکیم نہ ہونے کے باعث بحران شدید تر ہوگیا۔ بور بھی خشک ہوگئے لیکن مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہوچکے۔ مقامی سیاسی رہنما باہم دست و گریباں ہونے کے باعث حل طلب مسائل جوں کے توں پڑے ہیں۔ کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ اہلیان علاقہ نے وزیرداخلہ چودھری نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حلقہ نیابت کے عوام پر ترس کھاتے ہوئے اپنے کسی نمائندے کو فضل ٹاو¿ن فیز ٹو بھجوا کر مسائل کی نشاندہی کریں اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کرکے اہلیان علاقہ کی دعائیں لیں۔
فضل ٹاو¿ن فیز ٹو چکلالہ میں کربلا کا منظر، لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
Jul 01, 2017