امریکی نوجوان نے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے 10 فٹ لمبی جدید ترین سیلفی اسٹک متعارف کروادی جس کی مدد سے گروپ سیلفی لینے کو مزید آسان بنا دیا گیا۔امریکا سے تعلق رکھنے والے ’ٹیرینس کیلی مین‘ نامی ایک شخص نے 10فٹ لمبی سیلفی اسٹک بنائی ہے جس کے ذریعے درجنوں افراد ایک ساتھ گروپ سیلفی باآسانی لے سکیں گے۔گو پرو اور بلو ٹوتھ سیلفی اسٹک کو خریدنے کیلئے صارفین آن لائن پری آرڈر کر سکتے ہیں۔