کینسر سرجری میں باریک رسولیاں تلاش کرنیوالی خوردبین ایجاد

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سائنسدانوں نے سرجری میں باریک رسولیاں تلاش کرنے والی خوردبین ایجاد کر لی۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک خاص قسم کی خوردبین (مائیکرو سکوپ) بنائی ہے جو کینسر سرجری کے دوران مزید سرطان زدہ رسولیوں کی نشاندہی کرکے سرجنوں کا کام آسان بناتی ہے اور اس طرح بار بار سرجری کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ کینسر کے خلیات دور کرتے ہوئے صحت مند خلیات اور حصے بھی نکل جاتے ہیں۔ اب اگر سرجن حضرات کو کسی حصے پر سرطان کا شبہ ہوتا ہے تو اس کی بایوپسی کی ضرورت پیش آتی ہے جس میں وقت لگ جاتا ہے اور بار بار آپریشن کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ عمل مریض کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے۔ نئی خوردبین ایک طاقتور روشنی جسم یا زخم پر ڈالتی ہے اور روشنی اندر تک اتر جاتی ہے جس سے آدھے گھنٹے تک مائیکرو سکوپ اندر کی صورتحال دکھاتی ہے اور سرجن اچھی طرح اس کا جائزہ لے سکتے ہیں اگر اس میں مزید کینسر نظر آجائے تو وہ بہ آسانی اسے نکال سکتے ہیں۔ فی الحال اسے بریسٹ کینسر پر آزمایا گیا ہے جبکہ ماہرین اسے مزید اقسام کی سرطانی جراحی میں آزمائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...