پشاور (بیورو رپورٹ) صوبائی دارالحکومت پشاورکے گنجان آباد علاقہ ہشتنگری سے ملحقہ بازاروں اور محلوں میں خونخوار اورآدم خور چوہوںکی بہتات سے شہری پریشان ہیں اور متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیارکر رکھی ہے جبکہ سکندر پورہ بازار میں فٹ پاتھوں اور نالیوںکی غیر منصوبہ بندی سے ہونے والی ناقص وغیر معیاری تعمیر خونخوار چوہوںکیلئے محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ہیں جس کی وجہ سے سکندرپورہ بازار اور ہشت نگری کے علاقے میں قائم مختلف محلوں میں موجود مکانوں میں چوہے آسانی سے گھس کرنہ صرف ہربچوںبڑوںکوکاٹتے ہیںبلکہ ان کی بڑھتی ہوئی تعداد سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جا رہا ہے جس سے شہری سراپا احتجاج ہیںاورصوبائی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیںکہ ڈبلیو ایس ایس پی سمیت تمام متعلقہ اداروںکو سخت ہدایات جاری کریںکہ وہ خونخوارچوہوںکوٹھکانے لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ادھر شہریوںنے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ پشاورکے گنجان آباد بازاروں اور گلیوں میں نالوںکی صفائی کا بندوبست مستقل بنیادوںپرکیاجائے ایک اندازے کے مطابق سکندر پورہ بازار میں قائم نالیوںکی صفائی گذشتہ کئی مہینوںسے نہیںہوئی ہے جس کی وجہ سے ناقص تعمیراتی منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والی نالیاںخونخوار چوہوںکیلئے محفوظ پناہ گاہوں میں تبدیل ہو چکی ہیں اگر صوبائی حکومت اورمتعلقہ اداروں نے اس کانوٹس نہ لیا تو شہری سراپا احتجاج بن کر سڑکوںپر نکل آئیںگے۔
پشاورکے گنجان آباد بازاروں اور محلوں میں خونخوار چوہوں کی بہتات
Jul 01, 2017