لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف کام کر رہی ہے۔ ایس ای سی پی کے متعلقہ آفیسر سے ہونے والی کوتاہی میں شریف فیملی کا کیا قصور۔ عمران خان بات بات پر نیا پاکستان بنا دیتا ہے۔ سپریم کورٹ جاوید ہاشمی کو بلائے تو تمام کٹھ پتلیاں اور ان کو نچانے والے سامنے آجائیں گے۔ یہ کیسی تحقیقات ہیں کہ جے آئی ٹی نہ پانامہ اور نہ ہی لندن گئی۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف اگر منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے جائیں۔ نادیدہ قوت جو جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا چاہتی ہے وہ اس پاکستان کی مخالف ہے جو قائداعظم نے بنایا تھا۔ وزیرقانون نے کہا کہ جے آئی ٹی پانامہ کیس کی اصل روح کو چھوڑ کر جے آئی ٹی چودھری شوگر مل پر دھکے کھا رہی ہے۔
جے آئی ٹی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف کام کر رہی ہے: رانا ثنا
Jul 01, 2017