سنی تحریک کی اپیل پردہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ملک گیر خطبات جمعہ دیئے گئے

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پردہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ملک گیر خطبات جمعہ دیے گئے اور پارہ چنار ،کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ، علماءومشائخ نے اپنے خطبات میں کہاکہپاکستانی قوم کو فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی غیرملکیسازشوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک دشمن قوتیں پاکستانی قوم کو فرقہ وارانہ خانہ جنگی میں دھکیلناچاہتی ہیں،انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی ،حکومت اورقانون نافذکرنے والے ادارے سوشل میڈیا پرملکی استحکام اور سلامتی کے خلاف سازشیں کرنے والے اور نفرتیں پھیلانے والے شرپسندوں کیخلاف فوری کاروائی کریں، سی پیک کی شکل میں پاکستان میں ہونے والی ترقی اور خوشحالی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی ہے،اس لئے بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را اپنے ایجنٹو ں کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن