حکمرانو ںنے نج کاری کے نام پر لوٹ سیل لگا رکھی ہے:مخدوم سیداحمدمحمود

Jul 01, 2017

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ عوام کا معاشی قتل اور ملک کو مقروض اور اسکے اثاثوں کی نجکاری کے نام پر لوٹ سیل کرنے والے نا اہل حکمران ملک و قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہیں۔ پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان انہوںنے کہا پانامہ ہمارا نہیں عالمی سکینڈل ہے۔ ہم نواز شریف کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اگر سمجھتے ہیں کہ ڈس کوالیفائی ہوں گے تو انہیں نیا وزیر اعظم لانا چاہیے حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کے نتائج خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں