جے آئی ٹی مشرف، عمران کو بلا کر جو کمی رہ گئی پوری کر لے: آصف کرمانی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا جے آئی ٹی پرویز مشرف اور عمران خان کو طلب کرکے جو کمی رہ گئی وہ بھی پوری کر لے، جے آئی ٹی نواز شریف کے مخالفین کو بطور گواہ طلب کرکے بیان لے رہی ہے، پانامہ کیس میں شامل دوسرے سیاستدانوں کے ناموں پر مکمل خاموشی ہے کیا یہ سیاستدان آئین اور قانون سے بالاتر ہیں، ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے نواز شریف کے مخالفین کو بھی بطور گواہ طلب کرکے بیان لیے ہیں۔ پانامہ کیس میں نواز شریف کا نام نہیں ہے۔ پانامہ کیس پیپرز میں شامل کئی دوسرے سیاستدانوں کے ناموں پر خاموشی کیوں ہے؟ کیا یہ سیاستدان آئین اور قانون سے بلاتر ہیں؟ محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ آصف کرمانی نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف نے ملکی معیشت کو مضبوط، ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔
کرمانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...