توہین عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے جواب طلب

Jul 01, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور امین وینس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس نے درخواست گزار کو قانونی جواز کے بغیر نوکری سے برطرف کر دیا ہے اور عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار سب انسپکٹر قاسم کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔

مزیدخبریں