کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے آئے 3 خواتین سمیت 4 افراد پر اہلکاروں کا تشدد، انکوائری شروع

Jul 01, 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے آنیوالے افراد کو مبینہ طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر سمیت اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مبینہ تشدد کا نشانہ بنا جیل افسران اور اہلکاروں نے 3 خواتین سمیت 4 افراد کو کوئی گھنٹے مبینہ طور پر جیل میں یرغمال بنائے رکھا متاثرہ شخص نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کیخلاف کارروائی کیلئے آئی جی جیل خانہ میاں فاروق نذیر کو درخواست دیدی جس پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں قذافی کالونی بادامی باغ کے رہائشی امین ملک کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اہلکاروں یاسر اویس نسیم احسان اللہ و دیگر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں