موسمی تبدیلیاں‘ اثرات سے نمٹنے کیلئے بہت کم فنڈز مختص کئے گئے‘ رپورٹ

Jul 01, 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اگلے مالی سال کے بجٹ میں موسمی تبدیلیوں سے ملک کی آبادی اور معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے بہت کم فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔یہ بات پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹیری سروسز کی تازہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب آنا شروع ہوگئے اور کسی بھی جگہ قحط کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ملک میں خوراک کے عدم تحفظ کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنے اپنے بجٹ میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے فنڈ مختص کرنا چاہئیں۔ دوسری صورت میں بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں