لاہور (نیوز رپورٹر) واپڈا کے ملازمین کو عیدالفطر کے موقعہ پر ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرنے اور واپڈا ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے میڈیکل کالج اور انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرنے اور تربیلا ڈیم، منگلا ڈیم، غازی بروتھا پراجیکٹ میں کالج قائم کرنے پر چیئرمین واپڈا اور واپڈا اتھارٹی کے مشکور ہیں واپڈا کے ہزاروں ملازمین اپنے قومی ادارہ کی تعمیر و ترقی اور بہتر کارکردگی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ان خیالات کا اظہار خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین چیئرمین واپڈا سے باہمی ملاقات میں کیا یونین کے وفد میں محمد ایوب کھوکھر، ملک ارشد اعوان، رانا محمد اکرم، امان اللہ خان، اسامہ طارق، رقیب شاہ و دیگر نمائندگان شامل تھے۔