سوئی سدرن کو لائن لاسز کے باعث 6115ملین روپے خسارہ

Jul 01, 2017

کراچی ( بزنس رپورٹر ) سوئی سدرن گیس کمپنی کا باسٹھواں سالانہ اجلاس عام30جون 2017کو مقامی ہوٹل میں ہوا ۔اس سالانہ اجلاس عام میں بنیادی طور پر 30جون 2016کو ختم ہونے والے سال کیلئے کمپنی کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں اور ڈائریکٹرز اورآڈیٹرز کی رپورٹس کی وصولی کے بعد ان پر غوروخوض کیا گیا۔اس اجلاس میں ایس ایس جی سی کے حصص داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سینئر ممبر، ڈائریکٹر سردار رضوان کیہرنے چیئر مین کے فرائض انجام دئیے۔کمپنی کی نمائندگی کرنے والے دوسرے ڈائریکٹرز میں آغا شیرشاہ، نوابزادہ ریاض نوشیروانی ، عبدالغفران اور قاضی محمد سلیم صدیقی شامل تھے۔ ایس ایس جی سی مینجمنٹ کی نمائندگی قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت، قائم مقام سی ایف او فصیح الدین فواد اور ڈپٹی کمپنی سیکرٹری متین صادق نے کی۔ ڈائریکٹرز نے مالی سال 2015-16کے مالیاتی گوشواروں پر گفت و شنید کیلئے حصص داران کیلئے فلور کو اوپن کر دیا۔ مالیاتی گوشواروں کے مطابق 2015-16کے دوران میںکمپنی کو بعد از ٹیکس 6,115 ملین روپے کا خالص خسارہ ہوا جبکہ اس میں واجب الادا قرضہ جات کی وجہ سے ہونے والے بڑے گھاٹے اور مالیاتی اخراجات بھی شامل کئے گئے۔

مزیدخبریں