ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تین روزہ مینگو فیسٹیول ملتان 8 جولائی سے شروع ہو گا جس میں نہ صرف پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیر بڑی تعداد میں شریک ہوں گے بلکہ اس میں آم سے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوں گے وائس چانسلر نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی نے گزشتہ شب ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کو ’’مینگو کیپٹل‘‘ بنانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے منعقدہ مینگو فیسٹیول میں نہ صرف یونیورسٹی بلکہ مینگو ریسرچ سنٹرملتان اور مقامی انتظامیہ بطور پارٹنر کام کر رہے ہیں ہمارا بڑا مقصد نہ صرف آم کی برآمدات بڑھانا بلکہ آم سے مختلف ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے کے سیکٹر کو ترقی دینا بھی ہے اس مینگو فیسٹیول میں نہ صرف مختلف ممالک کے سفیر بلکہ امپورٹرز اور پروڈیوسرز بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آم اور خصوصاً ملتان کا آم اپنی خوشبو ‘ سائز‘ ذائقے‘ مٹھاس اور شیلف لائف میں اپنی مثال آپ اور اس کی ایک الگ شناخت ہے ہماری مینگو کی پیداوار اور اس کی انڈسٹری کی ترقی میں آسٹریلیا نے بہت مدد کی ہے۔
ملتان کو ’’مینگو کیپیٹل‘‘ بنانا چاہتے ہیں: وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی
Jul 01, 2017