سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘ سرمایہ کاری میں 16 ارب روپے سے زائد اضافہ

Jul 01, 2017

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس146پوائنٹس کمی کے بعد46700پوائنٹس سے گھٹ کر46500پوائنٹس کی کم سطح پربندہوامگر مارکیٹ کے سرمائے میں16ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46833پوائنٹس کی بلند سطح پرجا پہنچا، بعد ازاں فروخت فروخت کے دبائو سے انڈیکس 46500پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہواجبکہ مستقبل کے سودوں کی وجہ سے مارکیٹ کا سرمایہ بڑھ گیا ۔جمعہ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں146.56پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس46711.85پوائنٹس سے کم ہوکر 46565.29پوئنٹس پرآگیا،اسی طرح194.34پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس24250.84پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس56پوائنٹس اضافے سے32437.82پوائنٹس سے بڑھ کر 32494.30 پوائنٹس پربندہوا۔انڈیکس میںکمی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب 55 کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار887 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم95 کھرب 5 ارب 80کروڑ 68 لاکھ 55 ہزار 275 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 22 ارب 35 کروڑ80 لاکھ 82 ہزار 162 روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز 23کروڑ57لاکھ3ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز 18 کروڑ 74 لاکھ 4 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو12 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روزمجموعی طو پر 365 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے212 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 132 میںکمی اور21کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

مزیدخبریں