موبی لنک کو فور جی سپیکٹرم لائسنس دے دیا گیا: وزیر خزانہ

Jul 01, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز/صباح نیوز) موبائل کمپنی موبی لنگ کو فور جی سپیکٹرم لائسنس دے دیا گیا ہے فور جی سپیکٹرم لائسنس ایوارڈ کی تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور موبائل کمپنی موبی لنک کے اہم حکام نے شرکت کی اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے دنیا کی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ دور حکومت میں یہ مسلسل تیسری سپیکٹرم نیلامی ہے4جی لائسنس کی اس نیلامی سے قومی خزانہ میں 31ارب روپے جمع ہوں گے موبی لنک کمپنی نے تمام واجبات ادا کر دیئے ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ نیلامی اس حوالے سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ آج 30جون ہے اور مالی سال 2016-17بند ہوا ہے ہمارا یہی ہدف تھا کہ ہم اسے اس مالی سال میں مکمل کریں گے۔اس موقع پر انوشہ رحمان نے کہا کہ پاکستان میں سپیکٹرم لائسنس کی نیلامی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد دنیا میں پہلا ملک ہو گا جو 5جی کی ٹیسٹنگ شروع کرے گا پی ٹی اے ایک فریم ورک پر کام کر رہا ہے۔

مزیدخبریں