لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر محمد ناصر حمید خان نے حکومت ، بالخصوص نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ قبل از وقت فلڈ مینجمنٹ پلان تیار کرے تاکہ شدید سیلاب سے ہونے والی تباہی کی شدت کو حتی المقدور حد تک کم کیا جاسکے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ سیلاب ہر سال ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچاتا ہے، سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں جبکہ ہزاروں افراد کے مال مویشی اور فصلیں سیلاب کی نذر ہوجاتی ہیں۔ قبل از وقت فلڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرکے ہولناک تباہی سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران سیلابوں کی وجہ سے قومی معیشت کو مجموعی طور پر 45ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔