اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بجٹ 2017-18 کے تحت تمام ریونیو‘ سماجی اور معاشی ترقی کے اقدامات آج سے م¶ثر ہوگئے ہیں۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد فنانس ایکٹ پر تمام کارروائیمکمل ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے 26 مئی کو مالی سال 2017-18ء کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔بجٹ میں 137 ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات شامل تھے۔ حکومت پہلے ہی سگریٹ اور 500 سے زائد پرتعیش اشیاءپر ڈیوٹی میں اضافہ کے نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے۔30جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں جی ڈی پی کا گروتھ ریٹ 5.3 فیصد رہا۔ نئے بجٹ میں ”نان فائلرز“ کے لئے ٹیکس ریٹ بڑھائے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ بھی یکم جولائی سے م¶ثر ہوگیا ہے۔گزشتہ مالی سال میں ملک کو شدید نوعیت کے تجارتی خسارہ کا سامنا رہا۔
بجٹ کے تحت ریونیو سماجی و معاشی ترقی کے تمام اقدامات م¶ثر ہوگئے
Jul 01, 2017