منڈی بہا¶الدین+ نارووال (نامہ نگاران) حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر پیر سید صلاح الدین کو امریکہ اور بھارت کے گٹھ جوڑ کی بناءپر دہشت گرد قرار دینے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی رہنما ریاض فاروق ساہی‘ ضلعی امیر سیف اﷲ ساہی اور جے آئی یو کے ڈویژنل نائب صدر محمد علی خان کی قیادت میں سینکڑوں افراد پر مشتمل احتجاجی ریلی مدنی مسجد سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوںسے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی۔ جہاں ریلی کے شرکاءنے تمام سڑکیں بلاک کر دیں اور بڑے بڑے پینا فلیکس‘ پلے کارڈ اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے اور سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے ”قدم بڑھا¶ صلاح الدین“ ”ہم تمہارے ساتھ ہیں“ کا اظہار کیا گیا۔ ریلی کے شرکاءسے ظہیر بابر‘ عبدالر¶ف ایڈووکیٹ‘عابد حنیف غوری‘ چوہدری ریاض فاروق ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین کے بارے امریکی اقدام بلا جواز اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے مترادف ہے۔ ضلع منڈی بہا¶الدین کی بیس لاکھ عوام نے سید صلاح الدین اور آزادیِ کشمیر کی تحریک کی مکمل ہمایت اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور بھارت کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دریں اثناءجماعت اسلامی ضلع نارووال نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور لبرٹی بازار میں احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر دھماکہ میں جان بحق ہونے، پاراچنار دھماکوں میں شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور دعائے مغفرت کی۔ لبرٹی بازار میں امیر جماعت اسلامی ضلع نارووال انوارالحق بٹ، چوہدری صادق تتلہ ایڈووکیٹ، قدیر اعوان اور مسلم بھائی نے شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید صلاح الدین کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ انہیں دہشت گرد قرار دینا امت مسلمہ کی توہین ہے امریکہ اور بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ احتجاجی ریلی میں چوہدری نورالہیٰ تتلہ ایڈووکیٹ، چوہدری احسن عدیل تتلہ ایڈووکیٹ، محمد طفیل امیر تحصیل شکرگڑھ، چوہدری طلعت اور صوفی محمد اقبال کے ساتھ رہنماﺅں نے شرکت کی۔ آخر پر شرکاءنے سانحہ احمد پور شرقیہ اور پاراچنار کوئٹہ کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی اور انکی بخشش اور مغفرت کیلئے دعائیں کیں۔