سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم راحت خان کی ہمشیرہ کا انتقال

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکرٹری سابق کپتان پاکستان ویمن ہاکی ٹیم راحت خان کی ہمشیرہ سابق نیشنل ہاکی پلیئر رفعت خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو گذشتہ روز لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپیئن شہباز احمد سینئر سمیت ہاکی اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے مرحومہ کے انتقال پر لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کی دعا کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...