لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی ڈسپلنری پینل نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی خالد لطیف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ان کے کیس کی سماعت پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں جسٹس (ر) اصغر حیدر ہی کرینگے۔ ڈسپلنری ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر) فضل میراں نے گذشتہ روز اس سلسلہ میں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خالد لطیف کی درخواست مسترد کر دی۔