ہائیکورٹ : پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کیخلاف فیصلہ محفوظ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی قواعد کے برعکس نیلامی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نجی کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ملتان نامی ٹیم کی نیلامی شفاف انداز میں نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی کرتے ہوئے قواعد و ضوابط نظر انداز کرتے ہوئے کم بولی دینے والی دبئی کی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ملتان ٹیم کے آٹھ سالہ ملکیتی حقوق فراہم کر دئیے گئے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیلامی کے لئے تمام قانونی تقاضوں کو پورے کر کے نیلامی کی گئی۔ جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن